سفیر یورپ علامہ صادق قریشی دعوتی دورہ پر کینیڈا پہنچ گئے

منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کی دعوت پر ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل لندن سفیر یورپ علامہ صادق قریشی مورخہ 28 دسمبر 2017 کو لندن سے ٹورانٹو ایئرپورٹ پہنچے، جہاں ہاشم علی قادری کی زیرِ قیادت کامران رشید (نائب صدر) منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا چوہدری افضل، فہیم رندھاوا، غلام رسول، ضیاءالحق رازی، بصیر احمد، سید نجم، ناصر رستم، عبداللہ اور ہمایوں نے اپنے معزز مہمان کا پر جوش استقبال کیا۔

علامہ صادق قریشی اپنے اس مختصردعوتی دورہ میں بزم قادریہ کے زیراہتمام بڑی گیارہویں شریف کی تقریب میں خصوصی خطاب کریں گے۔

رپورٹ: حافظ عمیر

تبصرہ