تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کی طرف سے پروفیسر علامہ حسن میر قادری کی اہلیہ محترمہ کی وفات پر اظہار افسوس

ڈبلن۔۔۔ فرخ وسیم بٹ۔۔۔ مرکزی نائب ناظم اعلیٰ دعوت اوورسیز، ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس اور صدر سکالر فورم یورپ پروفیسر علامہ حسن میر قادری کی اہلیہ محترمہ فرانس میں انتقال کر گئیں (اناللہ وانا الیہ راجعون)۔ تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے رفقاء و اراکین اور جملہ عہدیداران نے علامہ حسن میر قادری کی اہلیہ محترمہ کی وفات پر گہرے دکھ و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی بخشش و مغفرت کے لیے دعا کی ہے۔ اللہ رب العزت حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے نعلین پاک کے تصدق سے مرحومہ کے درجات میں بلندی عطا فرمائے اور انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ دے۔ اللہ پاک لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ اظہار افسوس کرنے والوں میں علامہ محمد عدیل، رضوان احمد طور، ڈاکٹر مدثر، حافظ سعید احمد، ڈاکٹر گلزار احمد، محی الدین، سید ذیشان شاہ، مدثر بھٹی، احمد فیاض اور دیگر احباب شامل ہیں۔

تبصرہ