منہاج القرآن ویمن لیگ کینیڈا کے زیراہتمام شہداء کانفرنس

منہاج القرآن ویمن لیگ کینیڈا کے زیراہتمام ویمن لیگ کی صدر رانا خان شہداء کربلا کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا۔ ثناء شفیق نے تلاوت کی جبکہ سسٹر رابعہ اعوان نے اس کا انگریزی ترجمہ پیش کیا۔ سسٹر شمع بصیر نے حمد پڑھی جبکہ صابرہ نے قصیدہ بردہ شریف پڑھا۔ سسٹر رانا خان نے پروگرام میں منقبت بھی پڑھی۔

پروگرام میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے اسکالرز نے خطابات کیے۔ انہوں نے شہادت امام حسین کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالی۔ آخر میں انہوں نے حاضرین کی طرف سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جواب بھی دیئے۔ پروگرام کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

تبصرہ