حضرت احمد علی چشتی (منہاج القرآن موریشس) 28 اکتوبر 2017ء کو اوشاکا انٹرنیشنل ایئرپورٹ ڈربن ساؤتھ افریقہ وزٹ پر تشریف لائے۔ صدر منہاج القرآن نٹال علامہ طاہر رفیق اور ذکی رفیق نے ائرپورٹ پر معزز مہمان کا استقبال کیا۔ اپنے اس دورہ کے دوران انہوں نے منہاج القرآن ساؤتھ افریقہ کے عہدیداران سے ملاقاتیں کیں اور دیگر مقامات کا وزٹ کیا اور پروگرامز میں شرکت کی۔
ریور سائیڈ میں دربار حضرت صوفی صاحب پر حاضری
29 اکتوبر 2017 کو احمد علی نے امگنی روڑ ریور سائیڈ میں دربار حضرت صوفی صاحب پر علامہ طاہر رفیق کے ساتھ حاضری دی۔ اس موقع پر انہوں نے حافظ محمد سعد قاضی اور ناظم منہاج القرآن علما کونسل ساؤتھ افریقہ اسماعیل الحسن خطیب سے بھی ملاقات کی۔ اسی روز احمدعلی چشتی نے علامہ طاہررفیق (صدرمنہاج القرآن نٹال) کے ہمراہ تار فیملی سے خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات میں حاجی ابراہیم تار، حاجی محمد یونس تار اور دیگر احباب نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کوئین برگ اور پائن ٹاؤن کا عشائیہ
29 اکتوبر کو نماز مغرب کی ادائیگی کے بعد منہاج القرآن انٹرنیشنل کوئین برگ اور پائن ٹاؤن نےموریشس سے تشریف لائے ہوئے معزز مہمان احمد علی چشتی کے اعزاز میں استقبالیہ دیا۔ اس پروگرام میں چوہدری محمد افضل، اسد حسینی، محمد عاصم، شیخ خالد عبداللہ، محمدمُحسن سمیت دیگر احباب شریک ہوئے۔ یہاں محمد وسیم نے معزز مہمانوں کو استقبالیہ پیش کیا اور انہیں خوش آمدید کہا۔
یہاں علامہ طاہررفیق نے اظہار خیال کرتے ہوئے ساؤتھ افریقہ میں منہاج القرآن کی سرگرمیوں کے بارے میں حاضرین کو آگاہ کیا اور عالمی میلاد کانفرنس میں ساؤتھ افریقہ سے خصوصی طورپر شرکت کرنے والے مہمانوں کے بارے بھی آگاہ کیا۔ عشائیہ میں احمد علی چشتی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا موریشس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سرگرمیوں سے احباب کو آگاہ کیا۔ گفتگو میں انہوں نے محبت اہل بیت اور شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمد طاہرالقادری سے وابستگی اور منہاج القرآن کے روحانی فیوض وبرکات پرروشنی ڈالی۔ پروگرام کے آخر میں معزز مہمانوں کے لئے کھانے کا اہتما م کیا گیا۔
منہاج القرآن اسلامک اینڈ کمیونٹی سنٹر ڈربن ساؤتھ افریقہ کا وزٹ
29 اکتوبر 2017ء کو احمد علی چیچو چشتی نے منہاج القرآن اسلامک اینڈ کمیونٹی سنٹر ڈربن ساؤتھ افریقہ کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے منہاج القرآن نٹال کے عہدیداران علامہ طاہر رفیق، چوہدری سمیت دیگر احباب سے ملاقات کی اور مشن کی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر منہاج القرآن موریشس کے لئے کتابیں بطور گفٹ دی گئیں۔
فقیر محمد کی رہائش گاہ پر محفل میلاد النبی میں شرکت
منہاج القرآن انٹرنیشنل South Beach ساؤتھ افریقہ کے زیراہتمام فقیر محمد کی رہائش گاہ پر 30 اکتوبر 2017ء کو محفل میلاد النبی کا انعقاد کیا گیا، جس میں معزز مہمان احمد علی چشتی اور منہاج القرآن ساؤتھ افریقہ کے احباب نے خصوصی شرکت کی۔ عابد منڈیر، فقیر محمد، محمد اختر، محمد ثاقب، اکرم سمیت دیگر احباب نے شرکت کی۔ صدر منہاج القرآن نٹال علامہ طاہر رفیق اور احمد علی چشتی نے خصوصی خطاب کیا۔ محفل کے اختتام پر خصوصی لنگر تقسیم کیا گیا۔ محفل کا اختتام دُعائے خیر سے ہوا۔
گیارہویں شریف کی محفل میں شرکت
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈربن کے زیراہتمام 31 اکتوبر 2017ء کوگیارہویں شریف کی محفل کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں معزز مہمان احمد علی چشتی نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر علامہ محمد ایوب طفیل قادری، محمد مسعود، ڈاکٹر شکیل، اسد حسینی، عابد منیر، بزنس کمیونٹی سمیت دیگر احباب نے شرکت کی۔ مہمان خصوصی احمد علی چشتی نےیہاں اولیا اللہ کی شان میں خصوصی مدلل خطاب کیا۔ علامہ طاہر رفیق نے بھی خطاب کرتے ہوئے مصطفوی مشن کی سرگرمیوں اور سالانہ عالمی میلاد کانفرنس کےحوالہ سے روشنی ڈالی۔
تبصرہ