امریکہ: دوسرا سالانہ اسلامک کوئز مقابلہ

منہاج القرآن النور اسلامک سنٹر کنیٹیکٹ امریکہ کے زیراہتمام طلبہ میں 25 نومبر 2017 کو اسلام سے متعلقہ معلومات پر مبنی دوسرا سالانہ کوئز مقابلہ منعقد کیا گیا۔ مقابلہ تحریری اور زبانی طرز پر مشتمل تھا، جس میں جونئیر اور سینئر طلبہ کے دو گروپ شامل تھے، جونئیر گروپ کے لیے جنرل نالج اسلام اور سینئر گروپ کے لیے القرآن موضوع پر سوالات کیے گئے۔

مقابلہ میں منہاج القرآن النور اسلامک سنٹر کے طلبہ کے ساتھ دیگر طلبہ نے بھی شرکت کی۔ مقابلہ میں نقابت کے فرائض محمد عارف اور عدن اخلاق نے سرانجام دئیے۔ کوئز مقابلہ میں 23 ٹیموں نے شرکت کی، ہر ٹیم میں 2 طلبہ تھے۔

مقابلے میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلباء میں جونئر گروپ بوائز میں حسین رضا اور عثمان علی کی پہلی، محمد فہیم الحسن اور رافع عدن کی دوسری پوزیشن آئی۔ جونئیر گروپ گرلز میں عدیلہ شریف اور روحی کی پہلی، ھادیہ اور فاطمہ کی دوسری پوزیشن رہی۔ سینئر گروپ بوائز میں محمد داؤد جعفری اور محمد طٰہٰ کی پہلی، حسنین چودھری اور رضا چودھری کی دوسری پوزیشن رہی جبکہ سینئر گروپ گرلز میں علینا ناہید اور رجا روحان نے پہلی، علیشاہ عدن اور سارہ نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

منہاج القرآن النور اسلامک سنٹر کے ڈائریکٹر علامہ محمد شریف کمالوی نے کوئز مقابلہ منعقد کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ سالانہ میلاد کانفرنس کے دوران مقابلہ میں حصہ لینے والے تمام طلبہ کو سرٹیفکیٹ اور پوزیشن ہولدرز کو ٹرافیاں دی گئیں۔

تبصرہ