منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت حسبِ روایت امسال بھی حضور نبی اکرم ﷺ کا میلاد پاک نہایت ادب و احترام کے ساتھ منارہی ہے۔ اس سلسلہ میں 22 نومبر 2017ء کو نمازِ عشاء کے بعد منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت (فحاحیل) کے زیراہتمام طاہر ہاؤس فحاحیل میں محفل میلاد منعقد ہوئی، جس کی صدارت علامہ صادق قریشی نے کی۔ محفل کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا۔ ثناء خوانِ مصطفٰیﷺ نے آقا ﷺ کے حضور عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔
اس موقع پر مہمان خصوصی علامہ محمد صادق قریشی نے آقا علیہ السلام کی سیرتِ طیبہ پہ مدلل گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ آقا ﷺ کی غلامی کا کماحقہ حق انسانیت کی خدمت سے پورا ہوگا۔ محفل میں تنطیمات کے علاوہ علاقہ بھر کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔ درود و سلام کے بعد ضیافتِ میلاد سے شرکاء کی تواضع کی گئی۔
رپورٹ: چودھری ارشد تبسم
تبصرہ