منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کی دعوت پر دورہ کویت میں علامہ محمد صادق قریشی نے 23 نومبر2017ء کو منہاج القرآن کویت کے سینئر وفد کے ساتھ محدث کویت پیرِ طریقت علامہ سید یوسف بن سید محمد ہاشم رفائی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ وفد میں (حاجی عبدالرشید، احمد حسین چوہدری، ماجد حسین دلوی، ڈاکٹر باغ حسین، سرفراز احمد، محمد اشفاق مغل، قیصر عمر، کاشف علی) شامل تھے۔
اس سے پہلے انہوں نے کویت کتاب گھر اور مساجد لائبریریز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کتب خانہ سے کتب کی خریداری بھی کی۔ دریں اثناء انہوں نے کویت ایف ایم ریڈیو (اردو سروس) کے اسٹوڈیو کا وزٹ بھی کیا، جہاں انہوں نے پروڈیوسر عبداللہ عباسی سے ملاقات کی اور پروگرام پینل کے نشریات میں شریک ہو اردو سروس کے لیئے انٹرویو ریکارڈ کروایا۔
رپورٹ: چوہدری محمد ارشد تبسم
تبصرہ