منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کی سالانہ محفل میلاد

منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے زیراہتمام 20 نومبر 2017 کو بعد از نمازِ عشاء الطاہر ہاؤس سالمیہ پر سالانہ محفل میلاد اور تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا، جس میں علامہ صادق قریشی مہمان خصوصی تھے۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا، جس کی سعادت محمد سلیم نے حاصل کی جبکہ حاجی عبدالرؤف بھٹی اور محمد اعجاز قادری نے ثناء خوانی کی۔

حاجی عبدالرشید صدر منہاج القرآن انٹر نیشنل کویت نے باقاعدہ طور پر علامہ محمد صادق قریشی (لندن) کو کویت آمد پر خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر علامہ صادق قریشی نے فلسفہ میلاد النبیﷺ کے موضوع پر اظہار خیال کیا۔

پروگرام میں جابریہ تنظیم کے نئے رفقاء محمد عادل شہزاد (میموریل)، محمد آصف، وسیم بٹ، محمد حفیظ اور محمد عابد نعمان کو مہمانِ خصوصی علامہ صادق قریشی نے تاحیات ممبر شپ کی اسناد دیں۔ تقریب میں کویت بھر سے کارکنان، عہدیداران نے شرکت کی۔ دردو سلام اور دعا کے بعد تقریب کا اختتام ہوا، جس کے بعد مہمانِ خصوصی اور تمام شرکاء کو عشائیہ بھی دیا گیا۔

رپورٹ: چوہدری محمد ارشد تبسم

تبصرہ