ڈنمارک: منہاج یورپین کونسل کا اجلاس اور تربیتی ورکشاپ

ڈنمارک کے شہر کوپن ہیگن میں منہاج یورپین کونسل کی دو روزہ میٹنگ اور ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔ دو روزہ میٹنگ میں یورپ کے تینوں زون کی ایگزیکٹیو اور ایم ای سی کے تمام فورمز کے عہدیداران نے بھرپور شرکت کی اور آئیندہ کیلئے تنظیمی امور میں بہتری لانے کیلئے باہمی مشاورت سے نئی پالیسیز ترتیب دیں۔

کیمپ کے آخری روز تربیتی ورکشاپ میں ایم ای سی زون ون کے ممالک ناروے، سویڈن اور ڈنمارک کے تمام ایگزیکٹو ممبران نے بھی بھرپور شرکت کی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کی شاندار میزبانی میں اس کامیاب میٹنگ اور ورکشاپ کے اختتام پر شیخ الاسلام نے بذریعہ ٹیلیفون شرکاء سے تربیتی گفتگو کی اور منہاج یورپین کونسل کی مشن کیلئے جاری کاوشوں کو سراہا۔

رپورٹ: حسن زمان تارڑ

تبصرہ