ساؤتھ افریقہ: منہاج القرآن انٹر نیشنل پائن ٹاؤن کے زیراہتمام شہادت امام حسین علیہ السلام کانفرنس

منہاج القرآن انٹرنیشنل پائن ٹاؤن ساؤتھ افریقہ کے زیراہتمام ساؤتھ افریقہ میں شہادت امامِ حسین علیہ السلام کانفرنس اور محفلِ ایصال ثواب کا خصوصی طور پر انعقاد کیا گیا۔

محفل کا آغاز تلاوت قرآنِ پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ محمد عمران نے حاصل کی۔ جس کے بعد نعت رسول مقبول ﷺ پیش کی گئی جس کی سعادت اکرم ملک، محمد تنویر، اسدحسینی نے حاصل کی۔

صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل نٹال اور ایگزیکٹیو ممبر منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ افریقہ علامہ طاہر رفیق نے کانفرنس کے شرکاء سے خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے خطاب کے پہلا حصہ میں شہادتِ امام حسین علیہ السلام کے موضوع پر مدلل گفتگو کی اور دوسرے حصہ میں محبت والدین و ایصال ثواب کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے قرآن وحدیث کی روشنی میں مدلل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نافرمان اولاد کو جنت تو دور کی بات جنت کی ہوا بھی نصیب نہیں ہوگی، ہمیں والدین کے ساتھ عزت واحترام کے ساتھ پیش آنا چاہیے۔

پروگرام کے آخر میں ماسٹر جہانگیر کی والدہ محترمہ کے ایصال ثواب کے لئے خصوصی دُعائے مغفرت کی گئی۔ پروگرام میں منہاج القرآن ڈربن، پائن ٹاؤن اورگردونواح کے علاقوں سے احباب نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ پروگرام کے آخر میں لنگر کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔

تبصرہ