کیپیٹل ریجن ڈنمارک کی صدر کا منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے سنٹر کا دورہ

منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک اور پاک ڈین اکیڈمی نے ڈنمارک میں اقلیتوں کو درپیش صحت کے مسائل کے حوالے سے ایک خصوصی پروگرام منعقد کیا، جس کا مقصد ڈینش گورنمنٹ تک ان مسائل کا پہنچانا اور ان مسائل کے حل کا مطالبہ کرنا شامل تھا۔ اس پروگرام کی مہمان خصوصی کیپٹل ریجن کی صدر Sophie Hæstorp Andersen تھیں۔ انہوں نے منہاج القرآن ڈنمارک کے مرکز پر موجود شعبہ جات کا دورہ بھی کیا اور مرکز کے بک سنٹر اور شعبہ تعلیم میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔

منہاج القرآن یورپین کونسل کے جنرل سیکرٹری، فیصل نجیب نے اس پروگرام کے سٹیج سیکرٹری کے فرائض ادا کیے۔ کوپن ہیگن یونیورسٹی میں لیکچرر، منہاج میڈیکل کونسل کے ڈاکٹر اور منہاج القرآن انٹرنینشل ڈنمارک کے صدر ڈاکٹر عرفان ظہور احمد نے مہمان خصوصی کی موجودگی میں بریفنگ دی اور پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل کو اجاگر کیا۔

تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی نے اپنی تقریر میں منتظمین کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ اس پروگرام کے توسط سے منہاج میڈیکل کونسل کے اراکین سے ملاقات ہوئی، جس میں خواتین ڈاکٹرز سمیت ڈنمارک میں صحت کے شعبے میں خدمات سرانجام دینے والے بہت سارے پاکستانی نژاد ڈاکٹرز شامل ہیں۔

تبصرہ