ڈبلن: منہاج القرآن آئرلینڈ کے زیراہتمام‫‫ شہادتِ امام حسین علیہ السلام کانفرنس

تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے زیراہتمام‫‫ ڈبلن میں شہادتِ امام حسین علیہ السلام کانفرنس منعقد ہوئی، جس کا آغاز محی الدین نے تلاوتِ قرآنِ پاک سے کیا، سید ذیشان شاہ، علی بٹ قادری، رضوان احمد طور، ڈاکٹر گلزار احمد اور وسیم بٹ نے نعت مبارکہ اور منقبت پیش کی۔ نقابت کے فرائض منہاج القرآن آئرلینڈ کے انفارمیشن سیکریٹری محی الدین نے ادا کیے۔ منہاج القرآن آئرلینڈ کے صدر وسیم بٹ اور فنانس سیکرٹری حافظ محمد سعید نے منہاج القرآن کے دعوتی، اخلاقی وروحانی، فکری و اجتہادی اور تحریکی وتنظیمی پروگرامز پر خصوصی روشنی ڈالی۔

امیر تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ علامہ محمد عدیل نے فلسفہ شہادتِ امام حسین علیہ السلام پر خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ حسینیت کسی رسم و رواج کی تقلید کا نام نہیں بلکہ حسینیت تو ایک جذبہ عمل اور قوت محرکہ کا نام ہے جو باطل کے طوفانوں کے سامنے سینہ سپر ہوکر رواں دواں رہتی ہے۔ امام حسین علیہ السلام سے محبت کرنا ہر مومن کی پہچان ہے۔ فلسفہ کربلا اور شہادت رہتی دنیا تک پیغام حق ہے۔

کانفرنس میں آئرلینڈ کے معروف قانون دان سولیسٹر چوہدری عمران خورشید، پی ٹی آئی آئرلینڈ کے صدر اور جنرل سیکٹری امتیاز خان، خالد خان اور میڈیا سیکرٹری محمد عارف، کارلو سے محمد یوسف، سید قاسم شاہ، محمد اسماعیل، محمد عامر، سید محسن رضا، سید توصیف شاہ پیر غلام دستگیر، محمد زوہیب بٹ قادری اور دیگر احباب شامل تھے۔

اس کانفرنس کے انتظام میں رضوان احمد طور، ڈاکٹر مدثر، ڈاکٹر گلزار احمد، محمد عارف، حافظ محمد سعید بھٹی، مہر سرفراز، سید ذیشان شاہ اور محی الدین کا خصوصی تعاون رہا۔ آخر میں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا گیا اور علامہ محمد عدیل نے خصوصی دعا کرائی۔ جس کے بعد تمام شرکاء کی لنگر سے تواضع کی گئی۔

تبصرہ