منہاج القرآن انٹرنیشنل جنوبی افریقہ کے زیراہتمام شہادت امام حسین کانفرنس 30 ستمبر 2017ء کو منعقد ہوئی، جس کی صدارت نٹال تنظیم کے صدر علامہ طاہر رفیق نقشبندی نے کی۔کانفرنس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کی سعادت ذاکر رفیق نے حاصل کی۔ ذاکر رفیق، نادر رفیق اور محمد جاوید نے نعت مبارکہ پڑھی۔ اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل نٹال کے صدر علامہ طاہر رفیق نے شہادت امام حسین کے موضوع پر خطاب کیا۔
پروگرام میں پائن ٹاون کے صدر شاہ جہاں، رفقاء پائن ٹاون حیات خان، محمد اعجاز، محمد صائم، سلام بیگ، پاکستان ایسوسی ایشن کے راجہ جاوید اور پاکستانی کمیونٹی نے بھی شرکت کی۔ آخر میں اسد الحسینی نے سلام پڑھا، جس کے بعد تمام شرکاء کو لنگر بھی دیا گیا۔
تبصرہ