اٹلی: کارپی میں عیدالاضحی کا اجتماع

منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کارپی کے زیراہتمام​ یکم ستمبر 2017 کو عیدالاضحیٰ کا اجتماع کارپی سنٹر پر منعقد ہوا۔ عید الاضحی کے اجتماع میں پاکستانی کمیونٹی سمیت مسلمانوں کی کثیر تعداد نے شرکت اور نماز عید ادا کی۔ اس موقع پر فیملیز کے لیے الگ سے باجماعت نماز کا اہتمام کیا گیا تھا۔ ڈائریکٹر منہاج القرآن کارپی علامہ وقار احمد قادری نے عید کی نماز کی امامت کی جبکہ قاری مشتاق احمد سیالوی نے فیملیز کے لیے دوسری جماعت کروائی۔

اس موقع پر ڈائریکٹر منہاج القرآن کارپی وقار احمد قادری نے خطاب کیا۔ انہوں نے قربانی اور سنت ابراہیمی کی اہمیت قرآن وسنت کی روشنی میں بیان کی۔ عید کی نماز کے بعد پاکستان کی سلامتی و ترقی اور عالم اسلام کی سربلندی کے لیے خصوصی دعا مانگی گئی۔ اس موقع پر منہاج القرآن یوتھ لیگ کارپی کی جانب سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب کا اسٹال بھی لگایا گیا۔

رپورٹ: حسن زمان تارڑ

تبصرہ