ڈنمارک منہاج سکول آف اسلامک سائنسز میں شعبہ درس نظامی کا قیام

منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے زیراہتمام دیار غیر میں طلباء کی اسلامی تعلیم و تربیت کے لیے منہاج سکول آف اسلامک سائنسز میں شریعہ ایجوکیشن کا شعبہ درس نظامی نہایت کامیابی سے کام کر رہا ہے۔ سکول میں درس نظامی شعبہ کا 2016ء میں اس وقت منہاج یونیورسٹی لاہور (جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن) سے الحاق ہوا تھا، جب نومبر 2016ء میں علامہ مفتی ارشاد حسین سعیدی نے ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔

اپنی تعیناتی کے فوری بعد علامہ ارشاد حسین سعیدی نے انتظامیہ منہاج یونیورسٹی لاہور سے رابطہ کر کے ڈنمارک کے منہاج اسکول آف اسلامک سائنسز کا الحاق کروایا۔ الحاق کے فوری بعد منہاج اسکول کے طلباء و طالبات کو منہاج یونیورسٹی کے امتحانات کے لیے تیار کیا گیا، جو ایک مشکل مرحلہ تھا۔ مفتی ارشاد حسین سعیدی کی قابلیت اور مہارت سے ڈنمارک میں منہاج اسکول کے طلباء نے مارچ 2017ء کے سمیسٹر میں منعقدہ امتحانات میں شریک ہوئے اور عمدہ نتائج دیئے۔ چئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اپنے حالیہ دورہ ڈنمارک کے دوران امتحانات میں شریک ہونے والے کامیاب طلباء کو رزلٹ کارڈ دیئے اور اعلیٰ کارکردگی پر سراہا۔ اسکول کا دوسرا سمیسٹر اگست 2017 میں مکمل ہوا، امتحانات کے بعد طلباء کو نتائج سے آگاہ کیا جائے گا۔

الہدایہ کیمپ ناروے 2017ء کے دوران شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مفتی ارشاد حسین سعیدی اور پوری ٹیم کو اس کامیابی پر مبارکباد دی اور حوصلہ افزائی کی۔

رپورٹ: سجاد احمد ساھی

تبصرہ