منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کی مجلس شوریٰ کا اجلاس

منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کی مجلس شوریٰ کا اجلاس 13 اگست 2017ء کو اسلامک سنٹر ریندی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں یونان کے مقامی اور ذیلی مراکز کے تمام ممران نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت صدر منہاج نعت کونسل یونان سجاد حسین قادری نے حاصل کی جبکہ تیمور عابد ناظم یوتھ لیگ نے نعت مبارکہ پیش کی۔

ناظم تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان شاہد بٹ نے گزشتہ تین ماہ کی کارگردگی کی رپورٹ پیش کی یہ اجلاس نظام العمل کے مطابق تنظیم نو کے ٹھیک تین ماہ بعد منعقد کیا گیا تھا۔ اجلاس میں تنطیم کی بہتری کیلئے رائے، ممبر شپ اور دیگر امور زیربحث آئے۔ اس موقع پر مجلس شوریٰ میں 86 افراد نے اپنے تعاون کی بھرپور یقین دہانی کروائی۔

آخر میں صدر مجلس شوریٰ ڈاکٹر اصغر نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ علامہ محمد نواز ہزاروی نے اجلاس میں دعائے خیر کی، اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صحت اور درازی عمر کے لیے دعا بھی کی گئی۔

رپورٹ: شیخ اسد الٰہی، ناظم نشرواشاعت منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان

تبصرہ