یونان: منہاج القرآن انٹرنیشنل سیماتاری میں محفل نعت

یونان کے ذیلی مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل سیماتاری میں ایک عظیم الشان محفل نعت 12 اگست 2017ء کو منعقد ہوئی۔ صدر منہاج القرآن یونان محمد اسلم چوہدری محفل میں مہمان خصوصی تھے۔ محفل کا آغاز باقاعدہ تلاوت قرآن کریم سے ہوا، جس کی سعادت خطیب و امام مرکز ہذا حافظ اعجاز نے حاصل کی۔ حمد باری تعالیٰ کے بعد بارگاہ رسالت مآب ﷺمیں ثناء خوانی کا سلسلہ شروع ہوا۔

نعت خواں حضرات میں محمد نعیم امجد، محمد خالد، محمد حسین، قاری کرامت، سعید ظفر، ڈاکٹر لیاقت علی، محمد شہزاد، بشارت علی، احسن سیفی، عنصر اقبال صاح، محمد اسلم چوہدری، شاہد اکرم نے گلہائے عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔

پروگرام میں نیشنل ایگزیکٹو کونسل یونان کے صدر محمد اسلم چوہدری، نائب صدر مرزا امجد جان، سینئر نائب ناظم مرز بشیر احمد بیگ، نائب ناظم طارق شریف اعوان اور ناظم ممبر شپ سعید ظفر شریک ہوئے۔ یونان کے ذیلی مرکز انوفیتا سے صدر شاہد اکرم، ناظم محمد رضوان، نائب ناظم قاری کرامت حسین، ناظم لائبریری اقرار حسین، ناظم مالیات لیاقت علی نے بھی محفل میں شرکت کی۔ کروپی سے صدر محمد منیر، صدر نعت کونسل کروپی احسن سیفی اور محمد شہزاد نعت خواں پروگرام میں شریک ہوئے۔

ذیلی مرکز الف سینا سے صدر سلمان باجوہ ناظم ندیم قیصر صاح، صدر نعت کونسل الف سینا بشارت علی، ناظم ویلفیئر شاہد محمود ساقی مہمان تھے۔ سیماتاری کے گردونواح سے کثیر تعداد میں عاشقانِمصطفےٰ ﷺ نے شرکت کی۔ پروگرام میں سیماتاری مرکز کے صدر غلام عباس نے تمام احباب کے تشریف لانے پر سب کا شکریہ ادا کیا اور خوش آمدید کہا ۔دعا کے ساتھ پروگرام کا باقاعدہ اختتام ہوا۔ تمام احباب کیلئے بہترین طعام کا بندوبست بھی کیاگیا تھا۔

رپورٹ: شیخ اسدالٰہی، ناظم نشرواشاعت منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان

تبصرہ