منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ افریقہ کے پہلے سرپرست الحاج ھاشم تار محمد اور حاجی ابراہیم تار محمد اور خاندان کے دیگر مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے دربار صوفی بھائی جان (ڈربن) میں 30 جولائی 2017ء کو عظیم الشاں محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا، جس میں سرپرست منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ افریقہ الحاج عمر تار محمد نے خصوصی شرکت کی۔ حافظ محمد ہادی، مولانا محمد امین مصباحی، ترکی سے علماء کرام، گرے اسٹریٹ جامع مسجد کے چیئرمین اے وی محمد ایڈووکیٹ، اس کے علاوہ ڈاکٹرز، اساتذہ کرام، تاجر اور مسلم کیمونٹی کے سینکڑوں مرد و خواتین نے پروگرام میں شریک ہوئے۔
پروگرام کا آاغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ ماہیرہ سید، حافظ محمد اسماعیل اور حافظ عبد العزیز (ساؤتھ افریقہ کے شہرت یافتہ قاری) نے نعت رسول مقبول ﷺ پیش کی۔ حافظ محمد ریاض (مجسٹریٹ ) نے محبت رسول ﷺ کے موضوع پر خصوصی خطاب کیا۔ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل KZN ساؤتھ افریقہ نے خصوصی دُعا کروائی۔ نماز ظہر کے بعد شرکا میں لنگر کا اہتمام کیا گیا۔
تبصرہ