منہاج القرآن انٹرنیشنل فنیکس ساوتھ افریقہ کے زیراہتمام رضا جامع مسجد میں 30 جولائی 2017ء کو پہلے حلقہ درود کا آغاز کر دیا گیا۔ محفل میں عمیر صابر (سیکرٹری جنرل KZN)، شاہ جہاں (صدر منہاج القرآن پائن ٹاؤن) اور دیگر ممبران، اشفاق احمد (فنانس سیکرٹری ڈربن)، محمد منیر (ڈربن)، سعید احمد (جنرل سیکرٹری فنیکس)، راجہ عنصر سمیت دیگر رفقا و اراکین نے شرکت کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز نماز مغرب کے بعد ہوا۔ تلاوت قرآن مجید کی سعادت محمد شریف اور نعت رسول مقبول کی سعادت قاری محمد ریاض نقشبندی (ناظم دعوت فینکس) اور اے شریف صاحب نے حاصل کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فینکس کے صدر راجہ نذیر شریف نے پروگرام کا باقاعدہ آغاز کیا اور تمام شرکاء حلقہ درود کو خوش آمدید کہا۔ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل KZN علامہ طاہر رفیق نے آخر میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مرکزی گوشہ درود اور درود پاک کی فضیلت کے بارے حاضرین کو آگاہ کیا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل KZN کے زیر اہتمام 4 حلقات درود کا آغاز ہوچکا ہے۔ راجہ نذرشریف نے جملہ حاضرین کا شکریہ اداکیا۔ پروگرام کا اختتام درود وسلام سے ہوا، جس کے بعد لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔
تبصرہ