منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے ذیلی مرکز تھیوا کی تنظیم نو کی تقریب 22 جولائی 2017ء کو منعقد ہوئی۔ تنظیم نو کیلئے منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کی نیشنل ایگزیکٹو کونسل کے اہم عہدیدران نے تقریب میں شریک ہوئے جبکہ منہاج القرآن یونان تھیوا کے ساتھیوں نے بھرپور شرکت کی۔ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان محمد اسلم چوہدری، ناظم منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان محمد شاہد بٹ، نائب ناظم طارق شریف اعوان، سجاد حسین قادری صدر منہاج نعت کونسل یونان، علامہ محمد نواز ہزاروی ڈائریکٹر مرکز منہاج القرآن ریندی ایتھنز تقریب کے معزز مہمانوں میں شامل تھے۔
تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا، جس کی سعادت صدر منہاج نعت کونسل یونان سجاد حسین قادری نے حاصل کی۔ اس کے بعد تمام احباب نے اجتماعی طور پر بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں ہدیہ عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان جناب محمد اسلم چوہدری نے دوسالہ مدت پوری کرنے والی تنظیم کو تحلیل کر کے از سر نو تنظیم سازی کا اعلان کیا۔ ہاوس کی مشترکہ مشاورت سے شہباز احمد قادری کو آئندہ دو سال کے لیے منہاج القرآن انٹرنیشنل تھیوا یونان کا صدر منتخب کیا گیا۔ اس موقع پر تقریب میں نو منتخب عہدیداروں نے مشن کی خدمت کرنے اور اپنی ذمہ داریوں کو کماحقہ ادا کرنے کا عزم کیا۔ آخر میں علامہ محمد نواز ہزاروی نے دعائے خیر کی۔
(رپورٹ: شیخ اسد الٰہی۔ ناطم نشرواشاعت منہاج القرآن یونان)
تبصرہ