منہاج القرآن انٹرنیشنل یوکے بریڈ فورڈ کے زیراہتمام سالانہ عیدملن تقریب 9 جولائی 2017ء کو مدینۃالزھرا میں ہوئی، جس میں بریڈ فورڈ، برنلے، مانچسٹر، روچڈلی، ہیلیفیکس اور دیگر مقامات سے 500 سے زائد خواتین اور بچوں نے شرکت کی۔ محترمہ روبینہ راجہ، سمیعہ سعیدی اور عرفہ کوثر نے پروگرام کی کارروائی کو کنڈکٹ کیا۔
عید ملن تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا، جس کی سعادت سسٹر نسرین نے حاصل کی۔ سسٹر رخسانہ، سلمیٰ، حفصہ، شاہین بیگ اور سسٹر عائشہ شاکر نے انتہائی خوبصورت انداز میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔ اس موقع پر حاضرین نے سسٹر مہر علی شاہ کی عربی نشید کو بھی بہت پسند کیا۔
پروگرام میں بریڈ فورڈ سے سسٹر فوزیہ، مانچسٹر سے اسماء پنوار اور برنلے سے مریم ہاشمی نے قرآن و حدیث کی روشنی میں چیئرٹی کے موضوع پر انتہائی مدلل تقاریر کیں۔ تقریب میں خواتین اور بچوں کے درمیان کھانے کا مقابلہ اور کوئز پروگرام بھی تقریب میں شامل تھا۔ اس کے علاوہ فیس پینٹنگ اسٹالز، بچوں کے کھانے پینے کے لیے ٹک شاپ بھی یہاں موجود تھی۔ آخر میں تمام شرکاء کی کھانے کے ساتھ تواضع بھی کی گئی۔
رپورٹ: ارفعہ کوثر
تبصرہ