منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے ذیلی مرکز منہاج القرآن کروپی کی تنظیم نو کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں یونان کے مرکزی صدر محمد اسلم چوہدری، سینئر نائب صدر مرزا امجد جان، سینئر نائب ناظم محمد بشیر احمد عاصی، نائب ناظم طارق شریف اعوان، سجاد حسین قادری صدر منہاج نعت کونسل اور ناظم ممبر شپ سعید ظفر نے شرکت کی۔ کروپی مرکز میں امام خطیب مسجد ھذا محمد عقیل نے تلاوت کلام پاک سے اجلاس کا آغاز کیا۔ جبکہ سجاد حسین قادری نے نعت مبارکہ پیش کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے صدر محمد اسلم چوہدری نے سابق باڈی ختم کر کے نئی باڈی کا انتخاب کیا۔ شرکاء کے اتفاق رائے سے محمد منیر کو کروپی مرکز کا نیا صدر منتخب کیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے عہد کیا کہ وہ اپنی تمام تر ذمہ داریاں پورے احسن طریقے سے سرانجام دیں گے۔ آخر میں علامہ خالد محمود نے دعائے خیر کروائی۔
تبصرہ