کیپ ٹاون: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا معراج النبی کانفرنس میں خطاب

مسجد القدس کیپ ٹاؤن میں معراج النبی کانفرنس 24 اپریل 2017ء کو منعقد ہوئی، جہاں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی خطاب کیا۔ کانفرنس میں شیخ مختار احمد، شیخ فواد الحق اور صدر مسجد القدس کمیٹی حافظ محمود خطیب، فیض روکر، مولانا شیخ مفتی ہارون الازھری، کثیر تعدادمیں علما و مشائخ، ڈاکٹرز، تاجر برادری، ایڈوکیٹ اور خواتین و حضرات سمیت چار ہزار سے زائد لوگوں نے شرکت کی۔ معراج النبی کانفرنس کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا، جس کی سعادت قاری شوکت علی مصطفوی امام مسجد ہذا اور شیخ عبدالرحمن الگثرنڈرے نے حاصل کی۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سفر معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ سفر معراج میں حبیب خدا رب کریم سے ملے اس کے جلوؤں کو سمیٹ کر واپس تشریف لائے آپ نے فرمایا کہ نماز مومن کی معراج ہے نماز ایسے اد ا کریں کہ مالک حقیقی کے سامنے کھڑے ہیں اوراس کے نور کا نظارہ کر رہے ہیں۔ خصو صا رات کے اندھیر ے میں خالق حقیقی کے سامنے جھک جائیں اور آنسو بہائیں۔ اس مولہ سے اپنا تعلق پختہ کریں۔ نماز کا تحفہ سفر معراج میں ملا اور ہمیں اگر حقیقی بندہ بننا ہے تو نماز کی پابندی کرنا ہو گی۔ ا سکے بغیر ہم بندگی کا حق ادا نہیں کر سکتے۔

آپ نے مزید کہا کہ قرآن کا نزول اور معراج کا سفر رات میں کیوں ہوا اس میں بڑی حکمتیں ہیں۔ رات کے لمحات بڑے اہمیت کے حامل ہوتے ہیں اور وہ مالک را ت کے آخری پہر اپنے بندوں کوبلاتا ہے، جب بندہ سو رہا ہوتا ہے مگر مالک اس بندے کو آوازیں دے رہا ہوتا ہے کہ ہے کو ئی اپنے گناہوں سے معافی طلب کرنے والا کہ میں اس کو معاف کر دوں۔ کوئی اپنے رزق میں برکت طلب کرنے والا ہو تو اس کے رزق میں برکت فرما دوں۔

وہ لوگ نہایت خوش قسمت ہیں جو اپنے مالک کےلیے راتوں کو اٹھ کر اس کو منانے کی کوشش کرتے ہیں۔ یہی سبق شیخ الا سلام ڈاکٹر محمدطاہرالقادری اور تحریک منہا ج القرآن پوری دنیا میں دے رہی ہے۔ یہ تحریک بندوں کے اس تعلق بندگی کو جو کمزور ہو چکا ہے اسے مضبوط کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ پروگرام کا باقاعدہ اختتام درودووسلام اور دُعاسے ہوا۔

تبصرہ