یونان: منہاج القرآن انوفیتا کی تنظیم نو، شاہد اکرم صدر منتخب

منہاج القرآن سلامک سینٹر انوفیتا میں 5 جولائی 2017 کو منہاج القرآن انٹرنیشنل کے کارکنان کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کا مقصد منہاج القرآن انٹرنیشنل انوفیتا کی تنظیمِ نو اور نئے عہدیداران کا انتخاب تھا۔ اجلاس کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سینئر راہنما چوہدری محمد اسلم نے سابق تنظیم کے غیرفعال ہونے کا اعلان کیا اور تنظیمِ نو کے لیے شرکاء سے مشاورت کی۔ شرکاء نے اتفاقِ رائے سے شاہد اکرم کو صدر منتخب کیا۔ اجلاس میں محمد اسلم چوہدری کے علاوہ مرزا امجد جان، محمد شاہد بٹ، طارق شریف اعوان سمیت سینئر رفقاء شریک تھے۔ نومنتخب صدر نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا ذمہ داریاں پوری احسن طریقے سے سرانجام دینے کا عہد کیا۔

رپورٹ: شیخ اسد الہی

تبصرہ