منہاج القرآن انٹرنیشنل کیپ ٹاؤن جنوبی افریقہ کے زیراہتمام صوفی حبیبہ گرینڈ مسجد Ryland میں 22 اپریل 2017ء کو ’’شان اولیا کانفرنس‘‘ منعقد ہوئی۔ منہاج القران انٹیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کانفرنس میں خصوصی خطاب کیا۔ آپ نے خواجہ معین الدین چشتی اجمیر ی، حضور داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ اور حضور بابا فرید گنج شکر کے مقام پر روشنی ڈالی۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ اولیاء کرام کی یہ شان ہے کہ ان کو دیکھنے سے خدا یاد آ جاتا ہے ان ہستیوں نے خودی کو خدا کی ہستی میں ختم کر دیا۔ اللہ نے ان کے مرتبے بلند فرما دئیے۔ خواجہ معین الدین چشتی رحمتہ اللہ علیہ، حضور گنج بخش ہجویری رحمتہ اللہ علیہ کے قدموں میں چالیس دن گزار کر ہمیں یہ سبق دیتے ہیں کہ اولیا بھی ان ہستیوں کی عزت اور توقیر کرتے ہیں ان کے قدموں میں بیٹھنا اپنی عظمت سمجھتے ہیں۔
اس سے پہلے کانفرنس میں صوفی حبیبہ مسجد کے سربراہ حضرت مولانا پیر قطب الدین مدظلہ العالی، امام غلام محمدور مسجد کی انتظامیہ نے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا انتہائی پرجوش استقبال کیا۔ جنوبی افریقہ میں مسلم کمیونٹی کے مقامی علما کرام، ڈاکٹرز، تاجر کمیونٹی اور حافظ محمد خطیب ایڈوکیٹ، ابراہیم رسول سابقہ پریمئیر کیپ ٹاون مولانا ہارون شاہ الازھری، علامہ قاری شوکت مصطفوی، جاوید اقبال اعوان محمد آصف جمیل، علامہ محمد صادق قریشی گلوبل ایمبسڈر آف منہا ج القرآن اینڈ نائب امیر منہا ج القران بھی معزز مہمانوں میں شامل تھے۔ دو ہزار سے زائد لوگ بھی اس کانفرنس میں موجود تھے۔
تبصرہ