دبئی: شہداء ماڈل ٹاؤن کے تیسری برسی کے موقع پر قرآن خوانی

منہاج القرآن انٹرنیشنل دبئی کے زیراہتمام سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کی تیسری برسی کے موقع پر شہداء اور زخمیوں کی یاد میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ پہلے مرحلے میں اجتماعی قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ دوسرے مرحلے میں حافظ افتخار منہاس نے تلاوت قرآن حکیم سے پروگرام کا آغاز کیا۔ ظہور حسین نے اپنی خوبصورت آواز میں نعت رسول مقبول ﷺ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

محمد نوید قریشی (سینئر نائب صدر MQI دبئی) نے قرارد مذمت پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ کو منظر عام پر لایا جائے۔ محسن کوکھر (صدر MQI ابوظہبی) نے اپنی تقریر میں اس بات کا عہد کیا کہ ہم شہداء کے خون کا بدلہ بشکل قصاص لیکر دم لیں گے۔

فخر زمان عادل نے اپنی تقریر میں اس عہد کا اظہار کیا کہ ہم شہداء کے خون سے کبھی بے وفائی نہیں کریں گے۔ حفیظ کیانی (ناظم MQI دبئی) نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سانحہ کے شہداء اور زخمیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ کارکنان نے فرعون صفت اور قارون صفت حکمرانوں کی طاقت ودولت کے سامنے جھکنے سے انکار کیا۔ آخر میں انوارالحق (صدر MQI دبئی) نے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا۔

تقریب میں شرکت کرنے والے دیگر شرکاء میں داؤد درانی، حافظ افتخار منہاس، جمیل بٹ، میاں ارشاد، قاری مشتاق، امجد فاروق، ندیم قادری، نصار گجر، غضنفر شاہ، عامر کیانی، امجد چوہدری، عبدالستار، راجہ عمر جمیل، شہباز رضا، چوہدری اسلم، وسیم احمد، مصطفی عاصم، شفیق قادری، کاشف عباسی( ناظم MQI شارجہ)، عاطف قریشی(ناظم MQI اجمان)، تنویر احمد (نائب صدر MQI دبئی)، عمران ملک (نائب ناظم MQI دبئی) بھی شامل تھے۔

رپورٹ (حفیظ کیانی، ناظم منہاج القرآں دبئی)

تبصرہ