منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے زیراہتمام روزانہ اجتماعی افطاری کا اہتمام کیا جاتا ہے، مؤرخہ 6 جون 2017 (11 رمضان المبارک) کو بھی اللہ تعالی کی رضا کی خاطر روزہ رکھنے والوں کے لئے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں بلاتفریق رنگ و نسل کثیر تعداد میں روزہ داروں نے شرکت کی۔ اس مختصر تقریب کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کی سعادت قاری نورالامین نے حاصل کی، اس کے بعد قاری محمد صدیق نے ختم پاک پڑھا۔
ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس و نائب ناظم اعلی دعوت و تربیت اورسیز علامہ حسن میر قادری نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سب احباب کا شکریہ ادا کیا۔ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس چوہدری محمد اعظم نے شرکاء کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر نائب صدر مجلسِ شوری ملک شبیر احمد اعوان، جنرل سیکریٹری ایم ای سی زون ٹو قاضی محمد ہارون اور سینئر نائب صدر پاکستان عوامی تحریک فرانس چوہدری محمد ظفر اور ناظم تدفین کمیٹی حاجی محمد یعقوب کے علاوہ کثیر تعدار میں لوگوں نے شرکت کی۔ اس افطاری کی میزبانی محترم بھٹی صاحب، محترم ہمایوں، محترم محمود اور محترم اختر نے کی۔
افطار ڈنر کے اختتام پر علامہ حسن میر قادری نے دعا کروائی۔
تبصرہ