پیرس: عوامی تحریک فرانس کے سینئر نائب صدر کا افطار ڈنر، UDI کے صدر Jean Christophe Lagarde کی شرکت

پیرس ( اے کے راؤ) پاکستان عوامی تحریک فرانس کے سینئر نائب صدر محمد نعیم چودھری، جو کہ صدر پاکستان کلچرل ایسوسی ایشن درانسی بھی ہیں نے اپنی رہائش گاہ پر شاندار افطار ڈنر کا اہتمام کیا جس میں علاقائی پاک کمیونٹی، فرنچ فیملی فرنڈز اور فرانس کی مین سٹریم پارٹی UDI کے صدر Jean Christophe Lagarde نے خصوصی شرکت کی۔

یاد رہے 11 جون کو فرانس میں نیشنل اسمبلی کے الیکشن کا پہلا ٹوور ہو رہا ہے ، Jean Christophe Lagarde ۔ 2002 سے علاقائی میئر، ممبر نیشنل اسمبلی ہونے کے ساتھ ساتھ فرانس کی مین سٹریم پارٹی " Union des démocrates et indépendants" کے 2012 سے صدر ہیں۔ UDI موجودہ اسمبلی میں 28 ممبر ، 48 سینٹر اور 2 ممبر یورپین پارلیمنٹ رکھتی ہے۔ ان کی ڈنر میں شرکت کے موقع پر جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک طاہر عباس گورائیہ اور نعیم چودھری نے قائدِ تحریک پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی دہشت گردی، خودکش حملوں اور فتنہ خوارج کے خلاف مشہورِ عالم مبسوط تاریخی فتویٰ "دہشت گردی اور فتنہ خوارج" کا فرانسیسی زبان ورژن ۔ "Fatwa sur le terrorisme et les attentats suicides" مہمانوں کو پیش کیا۔ منتظمین کی جانب سے کتاب اور اہل کتاب کے مختصر تعارف کے بعد موصوف نے اس فتویٰ کی تشہیر کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کی پیش کش کی۔ اس موقع پر صدر مسلم ایسوسی ایشن درانسی حسن شالگومی بھی موجود تھے۔

اس موقع پر Jean Christophe Lagarde نے خطاب کرتے ہوئے فرانسیسی نئے صدر مینوئل ماکخوں کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ خصوصا" پینشن میں کمی کر کے نوجوانوں کے لیے پروگرامز پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میں ایسی پارلیمنٹ کا ممبر نہیں بننا چاہتا جو اپنے لیے سورس بنانے کی صلاحیت نہ رکھنے والوں کے سورس میں کمی لائے۔

تبصرہ