مؤرخہ 13 مئی 2017 کو منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام گیارہویں شریف کی عظیم الشان روحانی محفل منعقد ہوئی، جس میں صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان محمد اسلم چوہدری، امیر تحریک منہاج القرآن غلام مرتضیٰ قادری، ناظم منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان محمد شاہد بٹ قادری، ناظم ممبر شپ سعید ظفر، ناظم پاکستان عوامی تحریک جناب ارسلان خرم چیمہ اور کروپی ذیلی مرکز سے خصوصی شرکت صدر ذیلی مرکز کروپی محمد منیر اور احسن سیفی صدر منہاج نعت کونسل ذیلی مرکز، مظہر اقبال نائب صدر، بابر گجر، ناظم رابطہ ناصر علی چوہدری، سابق ناظم طارق شریف اعوان نے خصوصی شرکت کی، گردونواح سے کثیر تعداد میں لوگوں شریک ہوئے۔
محفل کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا، جس کی سعادت علامہ نواز ہزاروی نے حاصل کی۔ ثناء خوان مصطفےٰ ﷺ نے حضور نبی اکرم ﷺ کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کیے، یاسر عمران ناظم منہاج نعت کونسل، مظہر اقبال، سجاد حسین قادری صدر منہاج نعت کونسل یونان نے نعت خوانی کی سعادت حاصل کی جبکہ نقابت کے فرائض نائب صدر پاکستان عوامی تحریک محترم غلام سرور قادری نے سرانجام دیئے۔
ڈائریکٹر منہاج القرآن ریندی علامہ محمد نواز ہزاروی نے محفل کے شرکاء سے خصوصی خطاب کیا، انہوں نے اپنے خطاب میں حضور غوث الوریٰ سیدنا غوث اعظم رضی اللہ عنہ کی عظمت و شان بیان کی۔
پروگرام کے اختتام پر منہاج القرآن کے قائدین، رفقاء، وابستگان کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ لنگر کا اہتمام عامر علی قادری اینڈ برادرز کی طرف سے کیا گیا تھا۔
رپورٹ: شیخ اسد الہی (ناظم نشرواشاعت منہاج القرآن انٹرنیشنل، یونان)
تبصرہ