فرانس: منہاج القرآن کے قائدین کی نجی ہسپتال میں حاجی محمد اسلم چودھری کی عیادت

پیرس۔ ( اے کے راؤ سے ) تحریک منہاج القرآن فرانس کے روح راوں پیرس کی معروف شخصیت صدر پاکستان عوامی تحریک فرانس و سابق صدر پاکستان عوامی تحریک یورپ حاجی محمد اسلم چودھری انفیکشن کے باعث شدید علیل ہو گئے۔ انفیکشن کی شدت کو دیکھتے ہوئے ہنگامی طور پر پیرس کے ہسپتال Bicha میں داخل کر دیا گیا۔ ڈاکٹرز کی بر وقت تشخیص کے باعث اب حاجی محمد اسلم چوھدری کی حالت تسلی بخش ہے۔ صدر منہاج القرآن فرانس چوہدری محمد اعظم نے فوری طور پر ہسپتال جا کر ان کی عیادت کی، ان کے ہمراہ سینئر نائب صدر حاجی مشتاق، نائب صدر اوّل تنویر گلزار، جنرل سیکریٹری اظہر صدیق، سیکریٹری فنانس عامر جواد بٹ دریں اثنا جنرل سیکریٹری پاکستان عوامی تحریک فرانس طاہر عباس گورایئہ، نائب صدر حاجی عنصر محمود، حاجی غلام حیدر، صدر PAT گونساویل سرفراز احمد ساہی، سینئر ساتھی MQI کلیشی صوبہ منظور حسین بھٹی، حاجی طارق، عدنان شفقت طارق چودھری چودھری رزاق، فیملی ممبران شمشاد، ابرار اور میڈیا ایڈوائیزر پاکستان عوامی تحریک فرانس راؤ خلیل احمد نے بھی عیادت کی۔

تبصرہ