کارپی، اٹلی: منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام محفل شب برات

​منہاج القرآن مرکز (کارپی، اٹلی) کے زیراہتمام مورخہ 11 مئی 2017 کو شب برات کی محفل منعقد ہوئی جس میں گرد و نواح سے پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت سیماب ظفر نے حاصل کی، نقابت کے فرائض مرزا امتیاز احمد نے ادا کئے۔ اشفاق صاحب ،احمدعلی، اور محمد عثمان نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔

منہاج القرآن ساؤتھ اٹلی کے ڈائریکٹر وقار احمد قادری نے شب برات کے موضوع پر مدلل اور خوبصورت گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شب برات اللہ رب العزت کی رحمت کی رات ہے، ہم سب کو چاہئے کہ سچی توبہ کریں۔ منہاج القرآن کا پیغام بھی یہی ہے کہ آؤ اپنی آخرت سنوار لو اور سرور کونین محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اپنے تعلق محبت کو مضبوط کر لو۔

خطاب کے بعد درود و سلام اور صلوۃ التسبیح پڑھی گئی۔ اس کے بعد امت مسلمہ، پاکستان اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صحت و تندرستی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔ اختتام پر مرد وخواتین میں لنگر تقسیم کیا گیا۔

رپورٹ: حسن زمان تارڑ

تبصرہ