منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریلیا نے 24 اپریل 2017 کو منہاج اسلامک سنٹر وکٹوریا میں معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا۔ کانفرنس سے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خطاب کیا۔ کانفرنس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریلیا کے عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسین محی الدین نے کہا کہ شب معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم امت مسلمہ کیلئے خوشنودی کی رات ہے۔ نماز جیسی حسین عبادت کا تحفہ اسی شب کی بدولت میسر آیا ہے جس پر عمل کرنے سے امت محمدی کیلئے جنت کے دروازے کھل جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سفر معراج میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے جسم مبارک سمیت بیداری کی حالات میں مکہ مکرمہ سے بیت المقدس اور بیت المقدس سے سدرۃ المنتہیٰ اور اس کے آگے جہاں تک اللہ رب العزت نے چاہ تشریف لے گئے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی معراج دوسرے انبیاء سے نہ صرف مختلف ہے بلکہ اللہ تعالیٰ کی کائنات میں تاجدارِ انبیاء خاتم المرسلین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو وہ اعزاز حاصل ہوا جو کسی اور کو حاصل نہیں ہوا۔ کانفرنس کا اختتام درود و سلام اور دعا سے ہوا۔
تبصرہ