جرمنی: بیرسٹر سلطان محمود کا منہاج القرآن انٹرنیشنل سنٹر برلن کا دورہ

آزاد جموں کشمیر کے سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے یکم مئی 2017 کو منہاج القرآن انٹرنیشنل سنٹر برلن کا دورہ کیا، جہاں منہاج القرآن انٹرنیشنل برلن کے صدر میاں عمران الحق نے ان کا استقبال کیا اور ان سے ملاقات کی۔ بیرسٹر سلطان محمود نے پاکستان عوامی تحریک کے میڈیا کوارڈینیٹر برائے یورپ محمد شکیل چغتائی کے وصال پر منہاج القرآن انٹرنیشنل اور پاکستان عوامی تحریک کے عہدیداران و کارکنان سے تعزیت کی اور ان کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے مرحوم شکیل چغتائی کی آزادئ کشمیر کے حوالے سے خدمات کو سراہا۔ بیرسٹر سلطان محمود نے بانی و سرپرستِ اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خیریت دریافت کی اور ان کی صحت و سلامتی ہے کے لیے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مراکز میرا گھر ہیں، یہاں آنے سے ہمیشہ قلبی سکون محسوس کرتا ہوں۔ فروغِ امن اور انسدادِ دہشتگردی کے لیے شیخ الاسلام کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔ شیخ الاسلام نے دہشتگردی اور جدوجہدِ آزادی میں فرق کر کے کشمیر ایشو کو زندہ رکھنے میں کردار ادا کیا ہے۔ اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک جرمنی کے نائب صدر خضر حیات تارڑ، منہاج القرآن اسلامک سنٹر برلن کے خطیب حافظ طارق علی، منہاج القرآن انٹرنیشنل برلن کے پریس سیکرٹری عاصم شہزاد، منہاج القرآن یوتھ لیگ کے ممبر ڈاکٹر وجاہت علی تارڑ، ضیا المصطفی اور پروفیسر حامد رضا بھی موجود تھے۔

تبصرہ