چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اپنے تنظیمی و دعوتی دورہ کے دوران ساؤتھ افریقہ میں سیاسی و مذہبی اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔ ساؤتھ افریقہ کے مشہور و معروف سیاست دان، سابق پریمیئر ویسٹرن کیپ اور امریکہ میں ساؤتھ افریقہ کے سفیر ابراہیم رسول سے کیپ ٹاؤن میں ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسن قادری نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی عالمی سطح پر قیام امن اور امت مسلمہ کیلئے علمی و تحقیقی خدمات بارے بریف کیا۔ ابراہیم رسول نے منہاج القرآن انٹرنیشنل اور ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی گرانقدر خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور ساؤتھ افریقہ میں مشن کی ترویج و اشاعت کےلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
علاوہ ازیں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ساؤتھ افریقہ میں نعت کونسل کے چیئرمین محمود خادم سے بھی ملاقات کی۔
تبصرہ