چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اپریل 2017 میں اپنے دورہ ساؤتھ افریقہ کے دوران کیپ ٹاؤن میں مشہور روحانی شخصیت حضرت شیخ یوسف رحمۃ اللہ علیہ اور ڈربن میں حضرت صوفی بھائی جان کے مزارات پر حاضری دی۔ آپ نے مزارات پر فاتحہ خوانی کی اور چادر چڑھائی۔
اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کے نائب امیر علامہ صادق قریشی، کوآرڈینیٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ افریقہ طاہر رفیق نقشبندی کے علاوہ منہاج القرآن انٹرنیشنل، پاکستان عوامی تحریک، منہاج القرآن یوتھ لیگ کے عہدیداران بھی آپ کے ساتھ تھے۔
تبصرہ