جنوبی افریقہ: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا انٹرنیشنل پیس کالج میں سیمینار سے خطاب

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے 24 اپریل 2017 کو کیپ ٹاؤن میں انٹرنیشنل پیس کالج ساؤتھ افریقہ (IPSA) کے سیمینار میں شرکت کی۔ سیمینار میں انہوں نے ’سیرت الرسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور سیاسی نظام‘ کے موضوع پر لیکچر دیا۔

سیمینار کے شرکاء سے مخاطب ہوتے ہوئے ڈاکٹر حسن محی الدین کا کہنا تھا کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ سلم نے صحابہ کرام کی سماجی خطوط پر تربیت کی اور انہیں ذمہ داریاں سونپ کر ان کی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ سلم نے ایک خاتون کو اس کی صلاحیت اور تجربے کی بناء پر فوڈ انسپکٹر مقرر کیا۔ وہ بازاروں میں جاتیں اور اشیائے خودر و نوش کی کوالٹی چیک کرتیں۔ انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ سلم نے عوامی و انتظامی عہدوں پر اپنے خاندان کے لوگوں کو کم ہی مقرر کیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ سلم لوگوں کو ان کی صلاحیت کے مطابق ذمہ داری سونپتے تھے۔ بدقسمتی سے آج امتِ مسلمہ ان اساسی اصولوں سے انحراف کر چکی ہے جس کی بناء پر ہمارا سماج بدانتظامی کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کو ایک تحریک کے ساتھ تربیت گاہ بھی بنایا ہے جس کے کارکنان انتہائی مہذب اور عہدیداران باصلاحیت ہیں۔

سیمینار کے اختتام پر سوال و جواب کا سیشن ہوا جس میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے طلبہ کے مختلف علمی و فکری سوالات کے جوابات دیے۔

تبصرہ