منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے زیراہتمام 23 اپریل 2017 کو منہاج اسلامک سینٹر میں عظیم الشان معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ کانفرنس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی کے عہدیداران اور کارکنان سمیت کمیونٹی کے افراد کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔
کانفرنس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت سمیاب ظفر نے حاصل کی۔ نقابت کے فرائض مرزا امتیاز نے ادا کئے جبکہ حاجی طارق، عرفان حیات رانجھا، حافظ محمد عثمان اور ثقلین ظفر نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔
کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ وقار احمد قادری نے کہا کہ نماز معراج کا تحفہ ہے جو اللہ رب العزت نے اپنے پیارے محبوب ﷺ کو اپنے پاس آمد پر دیا تاکہ امتِ محمدیہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اذہان میں اس حسین ملاقات کی یاد تازہ رہے۔ انہوں نے کہا کہ شریعت کے سارے احکام فرش پر اُتارے گئے لیکن نماز کا تحفہ دینے کے لیے ربِ کائنات نے اپنے حبیب ﷺ کو عرش پر بلایا۔ ایسا نماز کی عظمت، اہمیت اور انفرادیت کے اظہار کے لیے تھا۔ نماز مسلمان کی پہچان، حصولِ جنت کا ذریعہ اور رضائے الٰہی کا وسیلہ ہے۔ کانفرنس کا اختتام درودو سلام اور دعا کے ساتھ ہوا۔
رپورٹ: حسن زمان تارڑ
تبصرہ