کیپ ٹاؤن رےلینڈ کے غوثیہ ہال میں 21 اپریل 2017 کو چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے جنوبی افریقہ کے علماء و مشائخ، تاجر برادری اور لوکل کمیونٹی کے وفود نے ملاقاتیں کی۔ کیپ ٹاؤن کے پریمیئر وزیراعلیٰ ابراہیم رسول نے ہال میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا استقبال کیا۔ انہوں نے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ہاتھ ملاتے ہوئے بتایا کہ بیس سال قبل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کیپ ٹاؤن آمد پر بھی میں نے ان کا استقبال کیا اور میری خوش قسمتی ہے کہ آج ان کے لخت جگر کا استقبال کر ر ہا ہوں۔ ملاقات کرنے والے وفود کی قیادت مولانا ہارون الازہری، شیخ سعد اللہ خان، شیخ محمود خطیب کر رہے تھے۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ملاقات کرنے والوں کو منہاج القرآن انٹرنیشنل کا مفصل تعارف پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ جدید تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے آج جو تحریک پوری دنیا میں اسلام کے احیاء اور تجدید کا کام کر رہی ہے وہ منہاج القرآن انٹرنیشنل ہے۔ شیخ الاسلام کی صورت میں اللہ نے ہمیں ایک عظیم نعمت عطا فرمائی ہے۔ ہمیں احیائے دین کی ان کاوشوں کا حصہ بننا ہے۔ ملاقات میں جاوید اقبال، رانا آصف، مدثر حسین، علی محمد، چوہدری سعید، جان عالم، علامہ صادق قریشی، علامہ طاہر رفیق نقشبندی، علامہ شوکت علی مصطفوی، چاند بھائی اور جاوید مہر بھی شریک تھے۔
تبصرہ