Dr. Hassan Qadri arrives in South Africa to attend various conferences & for a MQI organisational visit. pic.twitter.com/ovVthI4unF
— Dr. Hassan Qadri (@DrHassanQadri) April 17, 2017
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری 15 روزہ دعوتی وتنظیمی دورہ پر ساؤتھ افریقہ پہنچ گئے۔ افریقہ کے شہر جوہانسبرگ کے (O. R. Tambo International Airport) پر منہاج القرآن انٹرنیشنل افریقہ کے عہدیداران و وابستگان اور علامہ صادق قریشی نے چیئرمین سپریم کونسل کا پرتپاک استقبال کیا۔
ڈاکٹرحسن محی الدین قادری اپنے دورہ ساؤتھ افریقہ میں منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک کے عہدیداران سے ملاقاتوں سمیت امن کانفرنسز، معراج النبی ﷺ کے اجتماعات، ورکرز کنونشن، پاکستانی کمیونٹی کے وفود سے ملاقاتیں، یونیورسٹیز میں لیکچرز، ساؤتھ افریقہ گورنمنٹ کے آفیشلز سے ملاقات اور محفل سماع میں شرکت کریں گے۔
تبصرہ