امریکہ: منہاج ایجوکیشنل سنٹر نیوجرسی میں کوئز مقابلہ

منہاج القرآن ایجوکیشنل اینڈ کلچرل سنٹر نیو جرسی امریکہ کے طلبہ میں 25 مارچ 2017 کو اسلام سے متعلقہ معلومات کا کوئیز مقابلہ منعقد کیا گیا۔ مقابلہ میں چار طرح کے سوالات شامل تھے جن میں جنرل نالج، سیرت الرسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، منہاج القرآن انٹرنیشنل اور کورس سے متعلقہ سوالات تھے۔ مقابلہ میں منہاج القرآن النور اسلامک سنٹر (کنیکٹیکٹ) کے طلبہ نے بھی شرکت کی۔ مقابلہ میں نقابت کے فرائض مریم معدن اور روحانی شیخ نے انجام دئیے۔ مقابلے میں کل پانچ ٹیموں نے شرکت کی جن میں سے ٹیم اے کے کپتان عاطف سید، ٹیم بی کے کپتان معاذ معدن، ٹیم سی کی کپتان رفاعہ احمد، ٹیم ڈی کی کپتان مریم معدن، ٹیم ای کی کپتان علیشاء معدن تھیں۔ مقابلے میں منہاج القرآن النور اسلامک سنٹر کے ڈائریکٹر علامہ محمد شریف کمالوی، یاسین معدن اور منہاج القرآن ایجوکیشنل سنٹر نیوجرسی کے ڈائریکٹر محمد اویس منصف القادری نے جوڈیشری کے فرائض سرانجام دیے۔ مقابلے کے اختتام پر نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ مقابلے میں ٹیم بی نے پہلی، ٹیم اے نے دوسری اور ٹیم سی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ منہاج القرآن النور اسلامک سنٹر کے جنرل سیکرٹری محمد عدن نے خصوصی شرکت کی۔ ساجد سید پرنسپل منہاج القرآن ویک انڈ لرننگ اکیڈمی نے پروگرام کے جملہ انتظامات سر انجام دیے۔

تبصرہ