آسٹریا: منہاج اسلامک سنٹر ویانا میں جرمن زبان کی کلاسز

ویانا: منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے زیراہتمام منہاج القرآن اسلامک سنٹر ویانا میں ہر سال کی طرح امسال بھی اردو، ہندی اور پنجابی سے جرمن زبان کے مفت کورس کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں شمولیت کے لیے داخلے جاری ہیں۔ منہاج اسلامک سنٹر کے سوشل ویلفیئر پراجیکٹ کے تحت ہونے والے اس کورس کی کلاسز کا آغاز 02 اپریل 2017 کو اتوار کے روز سہ پہر 3 بجے (15Uhr) کی کلاس سے ہوگا۔ کورس میں داخلہ کے خواہشمند خواتین و حضرات منہاج اسلامک سنٹرTossgasse 4, 1150Wien میں جمعۃ المبارک یا اتوار شام کو رابطہ کریں۔ معلومات کے لیے کورس انچارج عمیر الطاف 0699.10766863 اور محمد نعیم رضا قادری 0699.10925176 سے رابطہ کریں یا منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کا آفیشل فیس بک پیج وزٹ کریں: www.facebook.com/minhajaustria

تبصرہ