آئرلینڈ: قائد ڈے پر سفیر امن سیمینار

منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے زیراہتمام ڈبلن میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 66ویں سالگرہ کے حوالے سے سفیر امن سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں منہاج القرآن آئرلینڈ کے کارکنان کے علاوہ آئرلینڈ کی سیاسی، سماجی، مذہبی، تنظیمات کے قائدین اور پاکستانی کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ سیمینار کی صدارت منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے صدر اور مینجنگ ڈائریکٹر سید علی عباس بخاری نے کی۔ جبکہ مہمان خصوصی پاکستان سفارتخانہ کے سفیر ڈاکٹر سید رضوان احمد اور آئرلینڈ کی دوسری بڑی سیاسی جماعت فینافل کے ترجمان Senator Gerry Horkan نے شرکت کی۔

سیمینار کا آغاز حافظ قاری تنویر حسین نے تلاوت قرآن پاک سے کیا اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سعادت ڈاکٹر گلزار احمد نے حاصل کی۔ جبکہ نقابت کے فرائض محمد محی الدین اور وسیم بٹ نے ادا کیے۔ مقررین میں سید علی عباس بخاری، ڈاکٹر سید رضوان احمد، Senator Gerry Horkan، چوہدرری عمران خورشید، امام جمیل احمد، پیر شیراز حسین قاری، عماد علی، پیر غلام دستگیر، احمد فیاض شامل تھے۔ مقررین نے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی، سیاسی اور مذہبی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے صدر سید علی عباس بخاری نے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کا نیٹ ورک پوری دنیا میں قائم ہے اور ایک ایسا وقت جب پوری پوری دنیا میں اسلام اور مسلمانوں کے خلاف باطل قوتیں برسرپیکار تھیں چند انتہا پسندوں کی وجہ سے اسلام کو بدنام کیا جا رہا تھا ایسے میں مسلم دنیا میں واحد لیڈر ڈاکٹر طاہرالقادری ہیں جنہوں نے ہر پروپیگنڈے کا بھرپور جواب دیا اور دنیا کے سامنے اسلام کا اصل چہرہ امن، محبت، سلامتی، بھائی چارگی، عدل و انصاف اور مساوات پیش کیا۔

پاکستانی سفارتخانہ کے سفیر ڈاکٹر سید رضوان احمد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی اسلام اور پاکستان کے لیے کی جانے والی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور منہاج القرآن پوری دنیا میں پاکستان کی نیک نامی کے لیے جو کام کر رہی ہے اسے ہم بہت سراہتے ہیں۔

Senator Gerry Horkan نے کہا کہ آج مجھے اس سیمینار میں شرکت کر کے امن کا پیغام مل رہا ہے اور اسلام واقعی امن کا دین ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ پاکستانی اور آئرش کمیونٹی ایک ساتھ مل کر امن کے اس پیغام کو آگے بڑھائیں گے۔

حاضرین کو ڈاکٹر طاہرالقادری کے بارے میں پراجیکٹر کے ذریعے ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کی کتب کا اسٹال بھی لگایا گیا جس میں حاضرین نے بہت دلچسپی لی۔ سید علی عباس بخاری نے ڈاکٹر طاہرالقادری کا دہشت گردی کے حوالے سے لکھا جانے والا فتویٰ Senator Gerry Horkan کو تحفے میں پیش کیا جبکہ سفیر پاکستان ڈاکٹر سید رضوان احمد کو عرفان القرآن کا تحفہ دیا گیا۔

ڈاکٹر طاہرالقادری کی تحریکی و تنظیمی، عملی، سیاسی اور اسلامی خدمات اور اس سیمینار کے انتظام و انصرام سے متاثر ہوتے ہوئے آئی ٹی ٹی فینافال کے چیئرمین اور قدرت اخبار کے چیف ایڈیٹر عمار علی نے منہاج القرآن کی تاحیات ممبر شپ حاصل کی اس کے علاوہ مرزا رضوان بیگ اور سید ذیشان نے بھی تاحیات رکنیت لی۔آخر میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا اور آپکی صحت و سلامتی کےلیے بالخصوص اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے تمام شہداء اور تمام امت مسلمہ کے لیے دعا کی گئی۔

امن سیمینار کے انتظام و انصرام میں جن احباب کا خصوصی تعاون رہا ان میں علامہ محمد عدیل، حافظ سعید احمد، ڈاکٹر مدثر ثاقب، مرزا رضوان بیگ، سید ذیشان شاہ، مدثر بھٹی، شہزاد عاشق قادری، آصف رضا، چوہدری عارف، احمد فیاض ، حافظ جنید، عامر بٹ اور دیگر احباب شامل تھے۔

رپورٹ: فرخ وسیم بٹ

تبصرہ