ڈبلن: آئرلینڈ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی سیاسی، سماجی اور مذہبی تنظیمات کے راہنماؤں اور کاروباری شخصیات کے وفد نے 27 فروری 2017 کو آئرش پارلیمان کا دورہ کیا۔ دورے کا اہتمام آئی ٹی ٹی اوگرا فینافال ڈبلن کے راہنما عمار علی نے کیا تھا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے صدر وسیم بٹ نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی نمائندگی کی۔ وفد میں عمران خورشید، عتیق باجواہ، عمار علی، امتیاز خان، محمد عباس، بلال اعوان، کمال شاہ، جبران عباسی اور الیاس احمد شامل تھے۔
وفد کے پارلیمنٹ ہاؤس میں پہنچنے پر سینئر پارلیمنٹ ممبر ڈیوو بائیرین نے ان کا استقبال کیا۔ عمار علی نے انہیں وفد کے شرکاء سے متعارف کروایا۔ ڈیوو بائیرین نے وفد کو پارلیمٹ کا وزٹ کروایا اور پاکستانی کمیونٹی کی آئرش سیاست میں دلچسبی پر مسرت کا اظہار کیا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے صدر وسیم بٹ نے ڈیوو بائیرین کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کی فورغِ امن اور انسدادِ دہشتگردی کی کاوشوں سے آگاہ کیا۔
تبصرہ