پاکستان عوامی تحریک جنوبی افریقہ کے زیراہتمام 19 فروری 2017ء کو قائد ڈے تقریب اور محفل سماع پروشیا میں منعقد ہوئی۔ قائد ڈے تقریب میں پاکستان عوامی تحریک و منہاج القرآن انٹرنیشنل جنوبی افریقہ کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر قائدین نے ڈاکٹر طاہرالقادری کی 66 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا۔ بعد ازاں محفل سماع بھی ہوئی، جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ آخر میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی صحت و سلامتی کے لیے دعا بھی کی گئی۔
تبصرہ