منہاج القرآن انٹرنیشنل یوکے کے صدر اور مینجنگ ڈائریکٹر سید علی عباس بخاری 18 فروری 2017ء کو آئرلینڈ کے شہر ڈبلن پہنچ گئے ہیں۔ ڈبلن ائیرپورٹ پہنچنے پر حافظ محمد سعید، مرزا رضوان بیگ، سید ذیشان شاہ، آصف رضا، وسیم بٹ اور محمد ذوہیب بٹ نے سید علی عباس بخاری کا استقبال کرتے ہوئے انہیں گلدستے پیش کیے۔
سید علی عباس بخاری آئرلینڈ کے تنظیمی دورہ پر آئے ہیں، جہاں وہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی 66 ویں سالگرہ کی مناسبت سے قائد ڈے تقاریب میں شرکت کریں گے۔
تبصرہ