منہاج القرآن انٹرنیشنل لوٹن برطانیہ کے زیراہتمام درس عرفان القرآن کی ماہانہ پانچویں کلاس کا انعقاد قاری عثمان احمد کی رہائش گاہ پر کیا گیا، جہاں علامہ محمد صادق قریشی صاحب نے درس عرفان القرآن دیا۔ اس پروگرام میں (لوٹن) برطانیہ کی تنظیم کے عہدداران کے علاوہ مقامی افراد نے بھر پور شرکت کی۔ نشست کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا۔ نعت خوانوں میں صغیر احمد، وقاص احمد اور اویس ڈار شامل تھے، جنہوں نے بارگاہ رسالت میں خوبصورت انداز میں اپنی خاضری لگوائی۔
پروگرام میں نوجوان مقررین نے خصوصی طور پرتقاریر بھی کیں، جس پر منہاج القرآن انٹرنیشنل (لوٹن) برطانیہ کیطرف سے نوجوانوں کو میڈلز سے نوازا گیا۔ محفل کا اختتام ذکرِ الٰہی اور دعائیہ کلمات کے ساتھ کیا گیا۔ جس کے بعد حاجی محمد یونس بٹ، کی طرف سے لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔
رپورٹ و تصاویر: حسنین سلیم منچلا
تبصرہ