منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کی مال روڈ پر خود کش حملہ کی مذمت

منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی اٹلی کے ناظم نشرواشاعت حسن زمان تارڑ نے مال روڈ لاہور پر خود کش دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانیت کے دشمنوں نے ایک بار پھر خون کی ہولی کھیلی اور مال روڈ کو خون میں نہلا دی۔ انسانیت کے قاتل کسی رعائت کے مستحق نہیں بلکہ یہ اسلام اور پاکستان کے کھلے دشمن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسے عناصر انسانیت کے ماتھے پر بدنما داغ ہیں اور ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ دہشتگردی کا واقعہ بزدلانہ اقدام ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کے بم دھماکے میں ملوث افراد کو سخت سزا دی جائے۔

تبصرہ