جرمنی: یو این او کے طلباء وفد کا منہاج القرآن اسلامک سنٹر برلن کا دورہ

برلن میں یو این او کے ادارہ International Youth Voluteer Service (آئی جے ایف ڈی) کے تحت انسانی خدمت کے لیے تربیت حاصل کرنے والے طلباء و طالبات نے منہاج القرآن اسلامک سنٹر برلن جرمنی کا وزٹ کیا۔ جس کا انتظام یو این او کے ورکر سید محمد آصف نے کیا تھا۔ برلن اسلامک سنٹر میں طلباء و طالبات کے ساتھ دو گھنٹے کی نشست ہوئی، جس میں ادارہ منہاج القران برلن کے سیکرٹری جنرل محمد ارشاد نے انہیں ادارہ منہاج القران برلن کا تعارف جرمن زبان میں پیش کیا۔ اس موقع پر طلباء کو بتایا گیا کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل برلن جرمن سوسائٹی میں امن و محبت، بھائی چارے سوشل ویلیفئر اور خدمت انسانی کے پیغام کو عام کرنے میں مصروف عمل ہے۔

علاوہ ازیں یہاں حافظ طارق علی منہاجین نے طلباء و طالبات کو انگریزی زبان میں بریفنگ دیتے ہوئے ضرورت مذہب کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے دین اسلام کی جامعیت کو بیان کرتے ہوئے اس میں خدمت انسانیت کے پہلو پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام انسانی زندگی کے تمام پہلوؤں کے متعلق راہنمائی فراہم کرتا پے اور اس کی تعلیمات عالم انسانیت کے لیے امن سلامتی اور فلاح کی ضمانت ہیں۔ سیشن کے آخر میں طلباء کے سوالات کے جوابات دیئے گئے اور مہمانوں کی ضیافت کے ساتھ نشست کا اختتام ہوا۔

تبصرہ