منہاج القرآن انٹرفیتھ اینڈ ویلفیئر فاونڈیشن انڈیا کولکتہ مغربی بنگال کے زیرانتظام کماراٹھی میں فری ہیلتھ میڈیکل کیمپ 15 جنوری 2017ء کو لگایا گیا۔ پی کے پی شرما ہندی سکول چنگری تلب میں لگائے گئے کیمپ میں مریضوں کا فری چیک اپ کرنے کے بعد انہیں ادوایات بھی مفت دی گئیں۔ کیمپ میں 8 ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے 800 سے زائد مریضوں کا دن بھر چیک اپ کرنے کے بعد انہیں ادوایات بھی دیں۔
ڈاکٹروں کی ٹیم میں آرتھوپیڈک سپیشلسٹ ڈاکٹر شہریار سلیم، آئی سپیشلسٹ ڈاکٹر محمد سلیم، ڈاکٹر مشتاق احمد، گائنالوجسٹ ڈاکٹر فریدۃ شیخ، جنرل فزیشن ڈاکٹر ریحان حمزہ خان، ڈاکٹر عالم اور ڈاکٹر ظفر عمران شامل تھے۔ کیمپ میں ڈاکٹروں کیساتھ پیرامیڈیکل اسٹاف بھی موجود تھا۔ جنہوں نے آنے والے مریضوں کساتھ مکمل تعاون کیا۔
ڈاکٹروں نے کیمپ میں آنے والے ہر عمر کے مریضوں چیک اپ کیا اور انہیں متعلقہ بیماری کی مفت میڈیسن دینے کے بعد انہیں بیماری کے حوالے سے مزید فری کونسلنگ بھی کی۔ اس موقع پر کیمپ میں آنے والے مریضوں نے منہاج القرآن انڈیا کی اس فلاحی سرگرمی کو سراہا۔
تبصرہ