منہاج انٹرفیتھ اینڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن جموں کشمیر نے 6 جنوری 2017ء کو ریاست میں سخت ترین موسم سرما کی شدت سے بچاؤ کے لیے لوگوں کو ضروری حفاظتی سامان فراہمی کا ’’ونٹر کیمپ‘‘ سری نگر میں لگایا۔ کیمپ میں خاندانوں کے 400 سے زائد افراد کو گرم کپڑے، چادریں، برتنوں کے سیٹ اور روزمرہ استمعال کی چیزیں دی گئیں۔ اس حوالے سے منہاج ویلیفئر فاونڈیشن کی ٹیم نے سری نگر میں موسم سرما کی برفباری سے متاثرہ گھروں اور خاندانوں کا انتخاب کیا، جنہیں ریلیف کیمپ میں امدادی سامان دیا گیا۔ اس موقع پر لوگوں نے منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے لیے تعریفی کلمات بھی ادا کیے۔
سری نگر میں منہاج القرآن انٹرنیشنل جموں کشمیر کے صدر عبدالرشید اور سیکرٹری جنرل نورالحسن کی سربراہی میں یہ امدادی کیمپ لگا، جہاں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے 15 ورکرز نے متاثرہ لوگوں کو امدادی سامان دیا۔ وادی ریاست جموں کشمیر میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن بلاامیتاز اپنی فلاحی سرگرمیاں جاری رکھی ہوئے ہے۔ اس سے پہلے تنظیم نے سری نگر کے ہسپتالوں میں مریضوں اور ہسپتال انتظامیہ کو ادوایات کا عطیہ بھی دے چکی ہے۔ اس کے علاوہ منہاج انٹرفیتھ اینڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے یہاں متعدد فلاحی کام بھی کیے جا چکے ہیں۔
تبصرہ